لاہور :: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) فائیو کے دوسرے مرحلے کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دوسرے مرحلے کے دوران نویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے اور حریف ٹیم کے کپتان شاداب خان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد شاداب خان نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، آل راؤنڈر حسین طلعت کی جگہ فاسٹ باؤلر رومان رئیس کو ٹیم میں جگہ دی ہے۔اوپننگ اچھی ہے کوشش کریں گے کہ بڑا ٹارگٹ دیں۔

