0

راولپنڈی میں آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے

راولپنڈی:: راولپنڈی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈیئٹر کی ٹیموں میں آج جوڑ پڑے گا، دونوں ٹیمیں مضبوط ہونے کے سبب شائقین کو بھرپور کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔

راولپنڈی میں میچ آج شب 7 بجے شروع ہو گا، دونوں ٹیموں کے 4،4 پوائنٹس ہیں تاہم اسلام آباد یونائٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے نمبر پر ہے۔ دونوں نے تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو جیتے اور ایک میچ ہارا ہے۔

میچ کیلئے راولپنڈی میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری اہم پوائنٹس پر تعینات رہے گی جبکہ دیگر سکیورٹی فورسز بھی فرائض سر انجام دیں گی۔ راولپنڈی کے شائقین میں آج کے میچ کے حوالے سے خوب جوش و خروش پایا جاتا ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سپورٹرز بھی سٹیڈیم میں اپنی ٹیم کی سپورٹ کیلئے موجود ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں