0

“رواں سال کالجز میں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائے گا”

گورنمنٹ اسلامیہ کالج کینٹ برائے خواتین کا سالانہ سپورٹس ڈے، وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، کہتے ہیں کہ تعلیم کے ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں طلبہ کیلئےانتہائی اہم ہیں۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج کینٹ برائے خواتین کے سالانہ سپورٹس ڈے کے موقع پر کالج پرنسپل نسیم جاوید خان، اساتذہ اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں میں کھیلوں کو فروغ دے کر ہی ہم عالمی سطح پر میڈلز حاصل کرسکتے ہیں، حکومت طلبہ کو تعلیمی اداروں میں بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

راجہ یاسر ہمایوں کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں عالمی معیار کا سپورٹس لیگ سسٹم متعارف کرایا گیا، سپورٹس لیگ میں اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو سکالرشپ بھی دی جا رہی ہیں، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سپورٹس کا باقاعدہ شعبہ بھی قائم کر دیا گیا ہے، رواں سال گریجوایٹ کالجزمیں اساتذہ کی کمی کو پورا کیا جائےگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں