بابر اعظم پی ایس ایل 8 کیلئے پشاور زلمی کے کپتان مقرر

لاہور :: بابر اعظم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کیلئے پشاور زلمی کے کپتان مقرر کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پشاور زلمی کی قیادت باعث اعزاز ہے، نئے چیلنج کیلئے پُرجوش ہوں، پشاور زلمی پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں سے ایک اور مستقل مزاج کارکردگی کی حامل ہے، پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی کی عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید ہوں۔
پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ بابر اعظم کی زلمی سے وابستگی اور کپتانی پر فخر ہے، بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ فائنل کھیلے، بابر اعظم کے تجربے سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی۔

چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی بھی پرعزم ہیں کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کی ورلڈ کلاس بیٹنگ اور کپتانی کے تجربے سے پشاور زلمی کو بھرپور مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں