قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کا 112 سالہ ریکارڈ توڑنے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ نے اپنے انداز سے کھیلا ہے۔
راولپنڈی ٹیسٹ میں گزشتہ روز پہلے دن کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں ثقلین مشتاق نے کہا کہ انگلینڈ کا جو اندازکرکٹ ہے انہوں نے اسی انداز سے کرکٹ کھیلی، ٹیسٹ کے پہلے روز انگلینڈ ٹیم میچ پر غالب رہی جس پر انہیں مبارکباد دیتا ہوں۔
ہیڈ کوچ نے پاکستانی ٹیم سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کہنا لیکن جو ہماری اسٹرنتھ ہے ہمیں اس کو دیکھتے ہوئے میچ کھیلنا پڑے گا اور ہم اپنی ہی اسٹرنتھ میں چلیں گے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 657 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
انگلینڈ کی جانب سے زیک کرالی 122، بین ڈکٹ 107، اولی پوپ 108 اور ہیری بروک نے 153 رنز کی شانداز اننگز کھیلی۔

