0

بابراعظم کامنصوبہ جان گیا تھا، ویرات کوہلی

کراچی:: پاکستان کے خلاف بھارتی ٹیم کو فتحیاب کرنے والے اسٹار پلئیر ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ میچ کے حوالے سے بابر اعظم کی حکمت عملی کو بھانپ لیا تھا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ پر شئیر کی جانے والی ویرات کوہلی اور ہاردک پانڈیا کی ویڈیو میں دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کے خلاف میچ میں اختیار کی جانے والی حکمت عملی کے متعلق گفتگو کی۔

ویرات کوہلی ان کا کہنا تھا کہ میچ جب آخری مراحل میں تھا اور ہم نے دیکھا نواز کا صرف ایک اوور ہے، ہم نے وہیں بھانپ لیا تھا کہ بابر آخری اوور نواز سے کروائے گا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہاردک سے کہا کہ ہم اگر حارث رؤف کے اوور میں شاٹس کھیل دیں تو میچ ہمارے لیے سیٹ ہو جائے گا،اتفاق سے یہ ہی ہوا جو ہم نے سوچا تھا۔

کوہلی کا کہنا تھا کہ تیزی کے سے وکٹیں گرنے پر وہ دباؤ کا شکار تھے، ہاردک گراؤنڈ میں آیا تو اس وقت میں بہت زیادہ دباؤ تھا، اندازہ ہے کہ پوری قوم کو آپ سے کس قدر امیدیں ہوتی ہیں۔

بھارتی بلے باز نے کہا کہ ہاردک کریز پر آکر مجھے کہا صرف پارٹنر شپ بنانی اور وکٹ بچانی ہے، میں اس وقت بڑے شاٹس کھیلنے کے در پے تھا لیکن وہ خطرناک ہوسکتے تھے،ہیڈ کوچ نے بھی کہا کہ تم دونوں کا کریز پر ہونا بہت ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں