کراچی:: ٹی ٹوئنٹی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 222رنز کا ہدف دے دیا ۔انگلینڈ نے مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 221رنز بنائے۔
نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔فل سالٹ 8،ڈیوڈ ملان 14اور ول جیک 40 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہیری بروک 81اور بین ڈکٹ 69سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔

