لاہور:: پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوینٹی سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہونے جارہاہے جو کہ 2 اکتوبر تک جاری رہے گی ، انگلینڈ دورہ پاکستان کے دوران 7 ٹی ٹوینٹی اور 3 ٹیسٹ میچ کھیلے گی جس کیلئے تیاریاں کر لی گئی ہیں ۔ میچ آفیشلز میں علیم ڈار، آصف یعقوب، حسن رضا، راشد ریاض شوز ب رضا امپائر پینل میں شامل ہیں جبکہ محمد جاوید میچ ریفری ہوں گے ۔
یاد رہے کہ کل اتوار کے روز پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ایشیا ءکپ کا فائنل میچ ہونے جارہاہے جس کیلئے دونوں ٹیموں کے کھلاڑی پر جوش دکھائی دے رہے ہیں تاہم ایشیاءکپ کے فوری بعد انگلینڈ کے خلاف سیریز پاکستان اپنے ہوم گراونڈ پر کھیلے گا ۔

