0

سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے دی

دبئی :: ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ۔پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف121رنز ہی بنا سکاجس کے جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 17اوورز میں حاصل کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکن بولرز کے سامنے قومی بیٹرز جم کر نہ کھیل سکے، بابر اعظم 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔ محمد رضوان 14 فخر زمان 13 اور کپتان بابر اعظم 30 اور خوشدل شاہ 4 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔محمد نواز26سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔ آصف علی اور حسن علی صفر سکور پر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے تین جبکہ مہیش تھکشانا اور پرا مود مدوشن دو ، دو وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے جبکہ دھنانجا ڈی سلوا اورچمیکا کرورتنے ایک ایک وکٹ لے سکے ۔
سری لنکا کی جانب سے اوپنر پاتھم نسانکا نے 55رنز کی نا قابل شکست اننگز کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔ان کے علاوہ راجا پکسا 24اور شناکا 21رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے حارث روف اور محمد حسنین نے دو،دو جبکہ عثمان قادر نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں