ؔپشاور:: صوبائی ہیلی سروس کے ذریعے کالام سے سیاحوں کی منتقلی کا آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کی مشترکہ حکمت عملی سے تمام سیاح بحفاظت سیدو شریف منتقل کر د ئیے گئے ہیں جبکہ کمراٹ میں پھنسے سیاحوں کونکالنے کا عمل پہلے ہی مکمل کر لیا گیا تھا۔
اس ریسکیو آپریشن کی تکمیل کا عندیہ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ایک پریس کانفرس میں دو روز پہلے ہی دیا تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل ہونے پر کمشنر ملاکنڈ نے ضلعی انتظامیہ کو ریلیف اور بحالی کے کاموں میں تیزی لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں دور درازعلاقوں کو فوقیت دیں۔ شوکت علی یوسفزئی نے دور افتادہ علاقوں میں میڈیکل و ریلیف کاروا ئیاں یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔
0

