پشاور :: خیبر پختونخوا بورڈ ز ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل نے صوبے کے آٹھ تعلیمی بورڈ ز کو پشاور بورڈ میں ضم کرنے کے فیصلے کے خلاف صوبائی اسمبلی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
مظاہرے کی قیادت خیبر پختونخوا بورڈ ز ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کے عہدیداران نے کی، کثیر تعداد میں شریک بورڈز ملازمین اور مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے حق میں مطالبات درج تھے ۔
اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ حکو مت نے 8بورڈز کو پشاور بورڈ میں ضم کر کے صوبے میں ایک بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو کسی صورت قبل نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایسا کرنے سے دیگر بورڈز کے ہزاروں ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت اپنا فیصلہ واپس لے بصورت دیگر احتجاج کا دائر کار وسیع کرینگے ۔

