0

ایشیا کپ: بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دیکر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو 40 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔

بھارت کے 193 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہانگ کانگ ٹیم مقررہ 20 اوورز میں5 وکٹوں پر 152رنز بناسکی۔بابر حیات 41 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ہانگ کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں