0

امریکی الیکشن: دو دن گزر گئے لیکن وائٹ ہاؤس کے اگلے مکین کا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا

نیویارک:: امریکی صدارتی انتخابات کو دو دن گزر گئے لیکن وائٹ ہاؤس کے اگلے مکین کا فیصلہ ابھی تک نہ ہوسکا۔ 5 ریاستوں کا رزلٹ آنا باقی ہے تاہم ٹرمپ کو دوبارہ صدر منتخب ہونے کے لیے پانچوں ریاستوں میں فتح ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا کا اگلا صدر کون ہوگا، دو دن بعد بھی فیصلہ نہ ہوسکا، پانچ ریاستوں میں اب بھی ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے، اس لیے فیصلہ آنے میں مزید تاخیر ہوسکتی ہے۔

ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن جیت کے لیے صرف 6 ووٹوں کی دوری پرہیں، تاہم 6 ووٹوں کی حامل ریاست نواڈا میں بائیڈن کو ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے، پنسلوینیا، جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور الاسکا میں ٹرمپ جو بائیڈن سے آگے ہیں لیکن یہ تمام ریاستیں جیتنے کے باوجود ٹرمپ کے مطلوبہ 270 ووٹ پورے نہیں ہوتے۔
اب تک جو بائیڈن کو 264 الیکٹورل ووٹ مل چکے ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ 214 ووٹوں کے ساتھ کافی پیچھے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق توقع سے زیادہ پوسٹل بیلٹ موصول ہونے کے باعث گنتی میں تاخیر ہوگئی، اس سے پہلے 2000ء کے صدارتی انتخابات میں بھی ایسی ہی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب طویل قانونی جنگ کے بعد صدر بش کو الیکشن کے ایک ماہ بعد صدر قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں