لاہور:: ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل بارش کی نذر ہو گیا، چوتھے روز قومی بلے باز 223 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ سے پہلی نامکمل اننگز شروع کریں گے۔
سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کا تیسرا روز بارش سے متاثر ہو گیا، دن بھر بادل برستے رہے، 2 بار امپائراور ریفریز نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا لیکن کم روشنی اور خراب آؤٹ فیلڈ کے باعث ایک گیند کا بھی کھیل نہ ہو سکا۔
انگلینڈ کے خلاف پاکستان نے 9 وکٹ پر 223 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 60، نسیم شاہ ایک رن پر پہلی نامکمل اننگز کا آغاز کریں گے۔

