0

دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

مانچسٹر:: انگلینڈ کی ٹیم کیساتھ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔

مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی سکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ قومی سکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔

قرنطینہ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں