0

وزیراعظم عمران خان کا لیجنڈ باکسر محمد علی کو خراج عقیدت

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے لیجنڈ باکسر محمد علی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قوت اور حوصلہ آج بھی دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ میری نگاہ میں وہ عظیم ترین کھلاڑی تھا، محض اس لئے نہیں کہ وہ قابل، ذہین اور نڈر تھا۔

وزیراعظم نے لکھا کہ اس لئے کہ اس کے اعتقادات مادی حصار سے آزاد ہو گئے اور وہ ایمان کی حد تک اس حقیقت کو پا گیا کہ جانوروں کے برعکس انسانوں کا وجود ایک مقصدِ عظیم سے جڑا ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصائب و آلام کے دور میں اپنے عقائد کی آبیاری کیلئے اس نے بطور کھلاڑی اپنی پیشہ وارانہ زندگی کے بہترین ایام اور پرکشش آمدن کو قربان کیا۔ اس کی قوت اور حوصلہ آج بھی دنیا بھر میں لوگوں کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں