لندن:: فارمولا ون کار ریس برٹش گراں پری کے لیے “آسمان سے گرا کھجور میں اٹکا” کی مثال بن گئی، لاک ڈاؤن سے بدترین مالی بحران نے موٹر اسپورٹس ایونٹ کے انعقاد کو خطرے میں ڈال دیا۔
موذی وبا کے خوفناک اثرات اپنی جگہ، لاک ڈاؤن کے بعد آنے والے مالی بحران نے فارمولا ون برٹش گراں پری کار ریس کا انعقاد خطرے میں ڈال دیا ہے۔
انیس جولائی کو شیڈول تماشائیوں کے بغیر ریسنگ ایونٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، پندرہ ملین پاؤنڈ بطور سرکٹ کرایہ ادائیگی نے فارمولا ون انتظامیہ کو مشکل میں ڈال دیا ہے جس سے برٹش گراں پر منسوخی کے سائے منڈلانے لگے ہیں۔

