0

سرفراز احمد کا سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے بھی اخراج

لاہور:: سابق قومی کپتان سرفراز احمد کے ستارے بدستور گردش میں ہیں جن کو سنٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری سے نکال کر سی کیٹیگری میں دھکیلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے 2020-21 کیلئے زیر معاہدہ کرکٹرز کی تنخواہوں اور مراعات میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بابر اعظم اور یاسر شاہ کے ساتھ اے کیٹیگری میں شامل سرفراز احمد کو سی کیٹیگری میں رکھا جائے گا جو فی الوقت کسی بھی فارمیٹ کی قومی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی میں شامل چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان اور ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے سنٹرل کنٹریکٹ کے نئے ناموں کی فہرست تیار کرلی ہے جسے جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں