0

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

ملک میں آج پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 224.71 روپے ہے۔

انٹربینک میں ڈالرکی قدرمیں آج ایک پیسے کا اضافہ ہواہے۔ گزشتہ روز ڈالر 224.70 روپے پر بند ہوا تھا۔

ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر 234 روپے پر برقرار ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں