0

ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی جنگ کا دوسرا مرحلہ (آج) یو اے ای میں شروع گا

دبئی: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی جنگ کا دوسرا مرحلہ (آج)ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع گا۔ورلڈ کپ کا سپر12مرحلہ کیپہلے روز 2میچز کھیلے جائیں گے ،پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ جنوبی افریقہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہو گا۔میگا ایونٹ کا سب سے بڑا پاک بھارت میچ (کل)اتوار کو دبئی میں کھیلا جائیگا ۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو 16لاکھ اور رنرز اپ ٹیم کو 8لاکھ ڈالرز انعام ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ کے بعد سپر12مرحلہ (آج)ہفتہ سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہو گا۔ کوالیفائنگ رائونڈ میں سری لنکا ،بنگلہ دیش اور سکاٹ لینڈ کی ٹیموں نے سپر12مرحلے کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے ۔سپر12مرحلے کے پہلے روز 2میچز کھیلے جائیں گے ۔پہلے میچ میںگروپ1میں شامل آسٹریلیا اورجنوبی افریقہ کے مابین میچ ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ بھی گروپ1میں شامل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا میچ گروپ2میں شامل پاکستان اور بھارت کے مابین (کل)اتوار کو شام7بجے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔میگا ایونٹ سے قبل پاکستان نے2وارم اپ میچز کھیلے ،پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں پاکستان کو جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔26اکتوبر کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ،شارجہ کرکٹ سٹیڈیم،29اکتوبر کوپاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی،2نومبر کو پاکستان بمقابلہ اے ٹو ابوظہبی،7نومبر کو پاکستان بمقابلہ بی ون،شارجہ میں کھیلا جائیگا۔10نومبر کو پہلا سیمی فائنل ابوظہبی،11نومبر کو دوسرا سیمی فائنل دبئی جبکہ 14نومبرکوفائنل دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا ہے، فاتح ٹیم کو 16لاکھ ڈالرز ملیں گے، رنرز اپ 8لاکھ جبکہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی ٹیمیں چار چار لاکھ ڈالرز کی حقدار ٹھہریں گی۔ٹیموں کے گروپ میچز جیتنے کی رقم علیحدہ ہوگی، اگر پاکستانی ٹیم گروپ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے ورلڈکپ جیتتی ہے تو وہ بتیس کروڑ روپے کمالے گی۔ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل 10اور11نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل14نومبر کو انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں