0

کوالالمپور: انگلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلے ٹی 20 میں شکست دیدی

کوالمپور:: کوالالمپور میں انگلینڈ ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کو پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

ملائیشیا میں شیڈول ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے میں پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوئیں، انگلش ٹیم نے قومی ویمن کھلاڑیوں کو جیت کے لئے 155 رنز کا ہدف دیا۔

جواب میں قومی ویمن ٹیم 125 رنز پر ڈھیر ہو گئی، قومی ویمن کپتان بسمہ معروف کے 60 رنز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکے، 29 رنز کی جیت سے انگلینڈ نے تین ٹی 20 میچز کی سیریز ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں