0

خیبرپختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی کا ہلال احمر خیبرپختونخوا دفتر کا دورہ، نومنتخب وائس چیئرمین فرزند علی وزیر کو مبارکباد

خیبرپختونخوا کے اراکین صوبائی اسمبلی نے رکن اسمبلی احمد کریم کنڈی کی قیادت میں ایم پی ایز احسان اللہ میاں خیل ، صلاح الدین ، محمد شکیل نے ہلال احمر خیبرپختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا۔

جبکہ اس موقع پر انہوں نے نومنتخب وائس چیئرمین فرزند علی وزیر سے ملاقات کی اور ان کے انتخاب پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ اراکین اسمبلی نے ان کی قیادت میں ہلال احمر کی مزید ترقی اور عوامی خدمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دورے کے دوران ہلال احمر خیبرپختونخوا کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ایک تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں ادارے کے کام، جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

علاوہ ازیں بریفنگ میں ہلال احمر کے رضاکاروں کی خدمات، ہنگامی حالات میں امدادی کام، اور صحت و فلاح و بہبود کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کو نمایاں طور پر پیش کیا گیا۔اراکین اسمبلی نے ہلال احمر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ملک میں انسانی فلاح و بہبود کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے اور ان کی حمایت و تعاون کو ہر ممکن طریقے سے جاری رکھا جائے گا۔ احمد کریم کنڈی نے اس موقع پر کہا کہ ہلال احمر جیسے ادارے معاشرتی بھلائی میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں اور ان کی کامیابی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ وائس چیئرمین فرزند علی وزیر نے اراکین اسمبلی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سربراہی میں ہلال احمر خیبرپختونخوا عوام کی خدمت کے مشن کو مزید مضبوط کرے گا اور اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں