پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے، کیوی کوچ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جو ہوا وہ پریشان اور مایوس کن ہے، ہمارا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پہلا میچ پاکستان کے خلاف ہے، ظاہر ہے سب کی نظریں پاکستان نیوزی لینڈ میچ پر ہوں گی۔

گیری اسٹیڈ نے کہا کہ ہمارے لیے یہ میچ دوسرے میچز سے کسی طرح مختلف نہیں ہو گا، ہم پاکستان میں کرکٹ برادری اور فینز کی پریشانی کو محسوس کر رہے ہیں۔

کیوی کوچ نے کہا کہ فیصلہ ہمارے ہاتھ میں نہیں تھا، کھلاڑی اب یو اے ای میں ٹھیک ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں ٹیم کے ساتھ میں موجود نہیں تھا، اس لیے مجھے کچھ زیادہ علم نہیں، بعض اوقات آپ کو ہر معاملے سے آگاہ نہیں کیا جاتا اس لیے زیادہ تبصرہ نہیں کر سکتا۔

گیری اسٹیڈ نے یہ بھی کہا کہ ورلڈ کپ اسکواڈ کے 5 کرکٹرز نے یو اے ای میں ٹریننگ شروع کر دی ہے، نیوزی لینڈ کے ریزرو سمیت اسکواڈ کے 9 کھلاڑی یو اے ای میں بھارتی لیگ کھیل رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں