سانحہ گولیمار: جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نماز جنازہ ادا

کراچی:: سانحہ گولیمار کراچی میں عمارت گرنے سے جاں بحق ہونیوالے ایک ہی خاندان کے 7 افراد کی نماز جنازہ شکارپور میں ادا کر دی گئی۔

کراچی گولیمار میں گرنے والی عمارت میں شکارپور کا ایک بدقسمت خاندان بھی رہائش پذیر تھا جس کے 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونیوالوں کی نماز جنازہ پولیس ہیڈاکوارٹر شکارپور میں ادا کی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

دوسری طرف عمارت گرنے کے واقعے پر کمشنرکراچی نے انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے، نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا، ڈپٹی کمشنر وسطی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ناظم آباد کمیٹی کے سیکریٹری ہوں گے۔

کمشنر کراچی نے کمیٹی ارکان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا وہ عمارت گرنے کے اسباب کا پتہ چلائے، معلوم کیا جائے کہ عمارت کی تعمیر، منظور شدہ پلان کے مطابق کی گئی یا نہیں، کمیٹی دو ہفتہ میں اپنی رپورٹ پیش کرے، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں