قطر نے کرونا سے بچاو کیلئے پاکستان سمیت 14 ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی لگا دی

دوحہ:: قطر نے کرونا وائرس سے بچاو کیلئے پاکستان سمیت 14ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کر دی۔

کروناوائرس سے بچاو کے اقدامات، قطر نے 14 ممالک کے بعد پاکستانیوں کیلئے بھی سیاحتی ویزے پر پابندی لگا دی۔ کراچی اور اسلام آباد سے دوحہ جانیوالی پروازوں سے 96 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

قطر نے پاکستان سمیت 14ممالک پر سیاحتی ویزے کی پابندی عائد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق آن لائن یا آن ارائیول ویزہ پر پاکستانیوں کو قطر آنے کی اجازت نہیں۔ صرف ورک ویزہ یا کنیکٹنگ پروازوں کے مسافر قطر جا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں