دلی میں مسلم کش فسادات، مودی کا بنگلادیش میں داخلہ روکنے کا مطالبہ

ڈھاکہ:: دلی میں مسلم کش فسادات کے بعد شیخ مجیب الرحمن کے یوم پیدائش کی تقریب میں مودی کو مدعو کرنے پر بنگلادیش کی عوام برہم ہو گئے، بھارتی وزیراعظم کا ملک میں داخلہ روکنے کا مطالبہ کر دیا۔

پورے ملک میں مودی کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے، مظاہروں کو روکنے کے لیے پولیس کی جانب سے لاٹھی جارچ اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا گیا جس میں کئی مظاہرین زخمی بھی ہوئے۔

مودی نے شیخ مجیب الرحمان کی 100 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لیے 17 مارچ کو ڈھاکا پہنچنا ہے۔ واضح رہے کہ مودی کا بنگلا دیش کا دورہ پہلے سے طے تھا تاہم دلی میں بھارتی وزیراعظم کی نگرانی میں مسلمانوں پر بڑے پیمانوں پر حملوں اور مساجد جلانے کے بعد بنگلا دیشی عوام نریندر مودی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں