کرونا وائر س: چین میں مزید 143 افراد جان سے گئے، تعداد 1523 تک پہنچ گئی

بیجنگ:: کرونا وائر س سے چین میں ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے، مزید 143 افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 1523 تک پہنچ گئی۔

چین میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 66 ہزار 492 ہوگئی ہے۔ حکام نے ووہان شہر میں لوگوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی۔

بیجنگ میں چھٹیوں سے واپس آنے والے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 14 روز تکquarantine میں رہیں۔ دیگر 28 ممالک میں کرونا مریضوں کی تعداد 67 ہزار سے زائد ہوگئی۔ کرونا سے ہانگ کانگ، فلپائن اور جاپان میں بھی 3 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ وائرس سے نمٹنے والے 1700 ہیلتھ ورکرز بھی کرونا کی زد میں آگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں