حیاتیاتی تنوع کنونشن میں شریک ممالک کی 15 ویں سربراہی کانفرنس میں چینی تجربات کی پذیرائی

کھن منگ ( مانیٹرنگ ڈیسک)   حیاتیاتی تنوع کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے سیکرٹریٹ کی پریس آفیسر لیو سی جیا نے  کہا چین کے پاس حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں بہت سے اچھے طریقے ہیں جن سے بین الاقوامی برادری سیکھ سکتی ہے ، اور چین بین الاقوامی حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے بھی مضبوط حمایت کرنے والا ہے۔   حیاتیاتی تنوع کنونشن میں شریک ممالک کی 15 ویں سربراہی کانفرنس کے پہلے مرحلے کی افتتاحی تقریب کھن منگ  میں منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس کے میزبان ملک کی حیثیت سے ، چین میں حیاتیاتی تنوع کے تحفظ  کی کامیابیاں بھی کانفرنس کے شرکا کی بات چیت کا اہم موضوع رہیں۔ حیاتیاتی تنوع کے بارے میں اقوام متحدہ کے کنونشن کے سیکرٹریٹ کی پریس آفیسر لیو سی جیا نے  کہا   اس میدان میں مزید بین الاقوامی تجربات کا اشتراک اور بات چیت کرنے کے بھی منتظر ہیں۔چین میں ایف اے او کے نمائندہ دفتر کے نمائندے کارلوس واٹسن نے کہا کہ  ماحولیاتی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں چین کی کوششوں اور کامیابیوں کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ چین میں حکومتی سطح کے علاوہ چینی کمپنیاں اور سول تنظیمیں بھی حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں سرگرمی سے حصہ لیتی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں