چین کے حیاتیاتی تنوع کےتحفظ سے متعلق وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ (ما نیٹر نگ ڈ یسک) چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے “چین کے حیاتیاتی تنوع کا تحفظ” کے موضوع پروائٹ پیپر جاری کیا ہے ۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین دنیا کے ان ممالک میں سے ایک ہےجو حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہیں۔ حیاتیاتی تنوع کے کنونشن پر دستخط کرنے اور اس کی توثیق کرنے والے پہلے فریقوں میں سے ایک کے طور پر ، چین نے ہمیشہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو بہت اہمیت دی ہے اور چینی خصوصیات کے حامل حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا راستہ اختیار کیا ہے۔
وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ چین ترقی اور حفاظت کو یکساں اہمیت دیتا ہے۔چین نے قومی پارکس کے قیام اور ماحولیاتی تحفظ کی سرخ لکیر جیسے اہم اقدامات اپنائے ہیں ۔ اس کے علاوہ ماحولیاتی ماحول کے معیار کو مسلسل بہتر بنانے اورحیاتیاتی تنوع کےتحفظ اور سبز ترقی کو آگے بڑھانے کی بھر پور کوشش کی ہے ۔ اسی سب کا نتیجہ ہے کہ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے میدان میں چین کو نمایاں کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں ۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کا تعین قومی حکمت عملی کے طور پر کیا ہے اور اسے مختلف علاقوں کی طویل المدتی منصوبہ بندی میں شامل کر لیا ہے تاکہ تحفظ کی صلاحیت کو مسلسل بہتر بنایا جائے ۔
وائٹ پیپر میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چین حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون پر تیار ہے نیز اس شعبے کی ترقی کے لیے چینی دانش دوسروں کے ساتھ بانٹنے کا خواہاں ہے اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگی کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں