بیجنگ (ما نیٹر نگ رپورٹ ) چین کی فارن ایکسچینج انتظامیہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، ستمبر 2021 کے اواخر تک چین کے زرمبادلہ کے ذخائر 3.2006 ٹریلین امریکی ڈالرز رہے ہیں ، جس میں اگست کی نسبت 31.5 بلین ڈالرز کی کمی ہے۔فارن ایکسچینج انتظامیہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور ترجمان وانگ چھون اینگ نے کہا کہ ستمبر 2021 میں ملک کی فارن ایکسچینج مارکیٹ میں زرمبادلہ کا لین دین معقول اور منظم رہا ہے۔عالمی مالیاتی منڈی میں وبائی صورتحال سے متعلق پیش رفت اور بڑے ممالک کی مانیٹری پالیسی سے وابستہ توقعات جیسے عوامل کی وجہ سے امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا ہے ، اور بڑے ممالک کے مالیاتی اثاثوں کی قیمتیں عمومی طور پر گر چکی ہیں۔
دنیا کو بدستور وبائی صورتحال کا سامنا ہے، عالمی معاشی بحالی کو چیلنجز کا سامنا ہے ، اور بین الاقوامی مالیاتی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال بڑھ رہی ہے۔ تاہم چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کے اشاریے تبدیل نہیں ہوئے ہیں ، اور ترقیاتی لچک برقرار ہے جو زرمبادلہ ذخائر کے پیمانے میں مجموعی استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سازگار ہے۔
پی ایس ایل 8: سابق جنوبی افریقی کرکٹر یوہان بوتھا کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر
توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور
سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی حکومت کو پولیس افسران کے تبادلوں سے روک دیا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے اثرات، پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان
افغان صورتحال، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے: صدر پاکستان
اعظم سواتی پر سندھ میں درج مقدمات ختم، سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے: ہائیکورٹ
پاکستان آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پورا کرے گا: وزیراعظم
امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک تاثر پیدا کیا گیا جسےتوڑنا پڑے گا: بلاول
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ: پاک فوج کا حوالدار اور شہری شہید
(ن) لیگ الیکشن سے بچنے کیلئے طویل عبوری حکومت چاہتی ہے: فواد