Prof Bakhtiyar 0

دریائے سندھ: شکارکیلئے جانے والے پروفیسراپنے دوست سمیت ڈوب گئے

پروآ (عامر خان لودھی) تحصیل پروآ کے علاقہ رمک کے قریب دریاے سندھ میں شکار پر گئے گومل یونیورسٹی کے سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر بختیار خٹک ، نیشنل بینک پروآ برانچ کے منیجر قمر بلال کنڈی ڈوب گئے، جن کی نعشوں کو ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے نکال لیا.

جبکہ تفصیلات کے مطابق جامع گومل کے سابق پرو وائس چانسلر ڈاکٹر بختیار خٹک ، نیشنل بینک پروآ برانچ کے منیجر قمر بلال کنڈی سمیت 3افراد شکار کیلئے دریائے سندھ میں تحصیل پروآ کے علاقہ رمک کے قریب اچانک ڈوب گئے، جن میں سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا جبکہ 2افراد ڈاکٹر بختیار خٹک اور قمر بلال کنڈی پانی میں ڈوب گئے.

واقعہ کی اطلاع ریسکیو1122کے غوطہ خوروں نے دونوں نعشوں کو دریا سے نکال لیا ،ذرائع کے مطابق ڈاکٹر بختیار خٹک معروف صحافی شوکت خٹک کے چچا تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں