0

اسلام آباد بنی گالہ سرکل ہو می سائیڈ یونٹ کی کارروائی، ملزم گرفتار

ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا ہے کہ اسلام آباد بنی گالہ سرکل ہو می سائیڈ یونٹ کی کارروائی کرکے دو افراد کے قتل اور دو بچوں کو زخمی کرنے میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ پولیس نے بتایا کہ قتل میں ملوث ملزم کا نام سجاد الرحمن ہے اور واضح ہے کہ ملزم نے27مئی 2024کو عامر عزیز اور حاسن کو تھانہ بنی گالہ کی حدود میں اسلحہ اتشیں سے فائر نگ کرکے قتل اور انس اور حمد ید کو زخمی کردیا تھا۔

جبکہ اس حوالے سے ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے اور پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی تقاضوں پر تفتیش کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا تاہم پولیس کی اس بروقت کاروائی کو دیکھتے ہوئے ملزم کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے اور کہا گیا ہے کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں