Mandokhail 0

حقوق کے حصول کیلئے اپنے فرائض کی پہچان بہت ضروری ہے. گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل

آئین اور قانون کے پیش نظر ہر انسان کی زندگی قابل قدر ہوتی ہے، ہر انسان کی آواز سننے کے لائق ہے اور ہر مظلوم انصاف کا مستحق ہے۔ معاشرہ میں حقوق کے حصول کیلئے اپنے فرائض کی پہچان بہت ضروری ہے کیونکہ فرائض جوابدہی اور ذمہ داری کو یقینی بناتے ہیں اور حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے انسان ایک زندہ ڈسپلن کے پابند ہوکر اپنا مجموعی نقطہ نظر سامنے رکھتا ہے

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ معاشرہ میں حقوق کے حصول کیلئے اپنے فرائض کی پہچان بہت ضروری ہے کیونکہ فرائض جوابدہی اور ذمہ داری کو یقینی بناتے ہیں اور حقوق و فرائض کے درمیان توازن قائم کرنے سے انسان ایک زندہ ڈسپلن کے پابند ہوکر اپنا مجموعی نقطہ نظر سامنے رکھتا ہے. اسطرح آئین اور قانون کے پیش نظر ہر انسان کی زندگی قابل قدر ہوتی ہے، ہر انسان کی آواز سننے کے لائق ہے اور ہر مظلوم انصاف کا مستحق ہے۔

جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ حقوق اور فرائض کے درمیان باہمی ربط پایا جاتا ہے اور اپنے حقوق کے حصول کے بعد ہی انسان فرائض کی ادائیگی کیلئے تیار ہو جاتا ہے. سیاسی تنظیم اور جمہور کی سیاست ہی وہ شعوری اشتراک ہے جس میں انسان ایک زندہ ڈسپلن کے پابند ہوکر اپنی پوری توجہ اپنے قومی اہداف کے حصول پر مرکوز رکھتا ہے.

علاوہ ازیں‌ گورنر مندوخیل نے کہا کہ فرض شناسی اور احساس ذمہ داری کا زندگی کے تمام شعبوں میں بہت اہم کردار ہے۔ احساس ذمہ داری ہی منزل سے منزل تک پہنچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ عوام میں اجتماعی احساس جگانے، حقوق و فرائض میں توازن قائم کرنے اور بےآواز لوگوں کی آواز بنے میں پولیٹکل کیڈرز اور سماجی خدمتگاروں کا کلیدی کردار ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں