اہم خبریں

  • پتوکی موٹر وے بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی،تین افراد جاں بحق ،11زخمی - پتوکی موٹر وے بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس الٹ گئی حادثے میں11 افرادمرد،خواتین شدید زخمی جبکہ خاتون سمیت 3 افراد جاںبحق ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرزخمیوں گورنمنٹ ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ۔صبح سویرے ٹیوٹا نمبری LWN#0965 پر ایک ہی فیملی کے مرد ،خواتین افراد سوار ہوکر لاہور سے اوکاڑہ جارہے تھے موٹر وے بائی پاس پر شدید دھند کے باعث ٹیوٹا ہائی ایس پتوکی موٹر وے بائی پاس پربھونیکی موڑ کے قریب الٹ گئی واقع کی اطلاع ملتے ریسیکو 4 ایمبولینسز 1 فائر وہیکل اور 1 ریسیکو وہیکل موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122ٹیم نے زخمیوں کو طبی امداد دیتے ہوئے اور نعشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا ،زخمیوں میں یاسر ،عبدالباسط، نسرین ، افضل، عاشق ، اشرف، ممتاز، سمینہ، اکرم، شاہد ،عبدالرزاق سمیت دیگر شامل ہیںاورجانبحق ہونے والوں میں اشرف، اسلم ،رانی بی بی شامل ہیں۔
  • اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کیلئے سیاسی استحکام کو بنیادی شرط قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ ،کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہوگا، نہ کرنے دیں گے۔اپنے بیان میں وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان سے وفاداری اور دوستی کا تقاضا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام ہو ،کسی کی کوشش ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے تو ایسا نہیں ہوگا، نہ کرنے دیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ معیشت کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے والے اب سیاسی نظام کی بنیادوں میں بارودی سرنگیں بچھانے کی سازش کر رہے ہیں ،جس طرح آئین کی طاقت سے ملک کو جھوٹی اور راشی حکومت سے نجات دلائی تھی، اب عوام کو روٹی، روزگار کی پریشانیوں سے نجات دلائیں گے ۔ شہباز شریف نے کہاکہ سیاسی شرپسند انتشار پھیلا کر دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں سرمایہ کاری نہ کریں اور سیلاب متاثرین اپنے گھروں میں آباد نہ ہوں ۔ وزیر اعظم نے کہاکہ سیلاب متاثرین کو سردی، بھوک اور بیماری سے بچانے میں سیاسی شریروں کا کوئی حصہ نہیں، یہ سیاسی مطلب پرستی اور خودغرض ہیں،نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے سیاسی بے روزگاروں سے نجات لازم ہے ،قوم کو سوچنا ہوگا کہ جب جب ملک معاشی ترقی کی طرف چلنا شروع ہوتا ہے تو فسادی لشکر کیوں متحرک ہوجاتا ہے؟ ۔ انہوںنے کہاکہ کوئی شک نہیں رہا، ایک ایجنڈے کے تحت معاشی تباہی کی گئی، سیاسی عدم استحکام بھی اسی کا تسلسل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کا اعتماد توڑنے والے اب اسمبلیاں توڑ رہے ہیں، مقصد سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا ہے ،پاکستان کے عوام کی حالت پر رحم کریں، مہنگائی، بے روزگاری کے عذاب سے انہیں نجات دلانا سیاست ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان سابق چار سال کی معاشی تباہی سے زہرناک مہنگائی کا شکار ہوا، عوام کی زندگیوں سے یہ زہر ختم کرنے دیں، رکاوٹیں مت کھڑی کریں ۔ انہوںنے کہاکہ سیاسی استحکام اور میثاق معیشت ہی پاکستان کی قومی سلامتی کو مظبوط کر سکتے ہیں۔ -

dddddddddddddddddddddd
Daily Qul Peshawar

MENU
  • گزشتہ شمارے
    • February 2026
      M T W T F S S
       1
      2345678
      9101112131415
      16171819202122
      232425262728  
      « Oct    
  •  ہوم
  •  رابطہ
اگلا صفحہپچھلا صفحہ
Placeholder

page 1 of 2


Posts navigation

Older posts
Daily Qul . 2022 All rights reserved.