پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ رن وے کے لوپ ٹیکسی وے لنکس جے اور ایچ پر کام جاری ہے اور ترجمان نے بتایا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس انجنئیر صادق الرحمان کا پشاور باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس کا لوپ ٹیکسی وے لنکس پر جاری مرمتی کام کا جائزہ لیا.
پی اے اے ترجمان کے مطابق ٹیکسی وے لنکس جے اور ایچ دونوں مقامات پر کٹائی اور صفائی کا کام مکمل کر لیا گیا، اس کے بعد بیس یا بنیاد کی تیاری اور کمپیکشن سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جبکہ اس موقع پر ڈویژنل انجینئر سول، ڈویژنل انجینئر انجنیرنگ اینڈ مینٹننس اور دیگر ائیرپورٹ حکام بھی موجود تھے.
واضح رہے کہ دورے کے دوران ڈویژنل انجینئر سول نے مرمتی سرگرمیوں کے حوالے سے ڈپٹی ڈی جی ائیرپورٹس کو بریفنگ دی، اور ڈپٹی ڈی جی ائیر پورٹس نے کام کو طے شدہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ اس سلسلے میں نوٹم پہلے ہی جاری کیا گیا جس کے مطابق مرمت کا کام 18 سے 22 اکتوبر تک جاری رہے گا.