چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالے سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ ترقی و خوشحالی کا اہم منصوبہ ہے ، اس منصوبہ پر رواں سال تعمیراتی کام کا آغاز ہماری ترجیحات میں شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے واپڈا کے جی ایم نارتھ شفیق بیٹنی سے گفتگو کے دوران کیا جنہوں نے گورنر ہاؤس پشاو میں ملاقات کی جبکہ ملاقات میں رکن صوبائی اسمبلی احمد کریم کنڈی بھی موجود تھے اس موقع پر چشمہ لفٹ کینال منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا اور جی ایم نارتھ نے انہیں منصوبہ کے متعدد مراحل اور اس حوالے سے جاری پیش رفت پر بریفنگ دی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے لفٹ کینال کے لیئے فنڈز مختص کرنا لائق ستائش ہے یہ منصوبہ جنوبی اضلاع اور بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان کے باسیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا لہذا ان شاءاللہ اسی سال اس منصوبے کا افتتاح کردیا جائے گا اس منصوبہ سے ہمارا خطہ صرف ڈیرہ اسماعیل خان اور جنوبی اضلاع ہی نہیں بلکہ صوبہ بھر اور پاکستان کی غذائی ضرورت پوری کرے گا.
جی ایم نارتھ کے ساتھ بروز منگل چشمہ لفٹ کینال کے حوالہ سے خصوصی میٹنگ ہوئی ہے جس میں عوام کے لیئے خوشخبری دی گئی ہم بہت جلد انشاءاللہ تعالی اس منصوبہ پر کام شروع کرنے کے لیے جا رہے ہیں. جبکہ واضح رہے کہ یہ منصوبہ چھ پیکجز پر مشتمل ہوگا اگلے چند روز میں پری کوالیفکیشن یا ٹینڈرز کے اشتہارات آجائیں گے اس منصوبہ پر جنگی بنیادوں پر کام شروع ہوگا.
علاوہ ازیں گورنر فیصل کریم کنڈی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ 1991 کے واٹر ایکارڈ کے نتیجہ میں خیبر پختونخواہ کے پانی کا جو حصہ ہمیں ملا تھا وہ ہم چشمہ لفٹ کینال کی صورت میں لیکر آئے اور یہ منصوبہ ہمارے پورے صوبہ اور ڈیرہ اسماعیل خان اور دامان کے لوگوں کا خواب تھا جسکی تعبیر ہونے جارہی ہے جلد ہی وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور چیئرمین واپڈا اس منصوبہ کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ، واپڈا کے وزیر اور خاص کر چیئرمین واپڈا کا مشکور ہوں جنہوں نے خصوصی دلچسپی لی اور معاشی مشکلات کے باوجود اس منصوبہ میں دلچسپی لی انشاءاللہ خوشحال اور سرسبز دامان اور ڈیرہ اسماعیل خان کا خواب جلد شرمندہ تعبیر ہوگا.
دوسری جانب صرافا، زرگران، جیمز اینڈ جیولرز، ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر حاجی امین حسین بابر کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواہ جناب فیصل کریم کنڈی کے اعزاز میں ایک عشائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ یہ تقریب حاجی امین حسین بابر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں گورنر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران، صرافا ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فیاض درانی، سینئر نائب صدر حاجی عبدالحمید، سیکرٹری اطلاعات شاہد خان، جوائنٹ سیکرٹری حسیب جان اور منیب بابر نے ایسوسی ایشن کی جانب سے گورنر خیبر پختونخواہ کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔ اور اس موقع پر ایسوسی ایشن کے اراکین نے اپنے شعبے کے مسائل اور تجاویز پر گورنر سے تبادلہ خیال کیا۔ جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ زیورات اور جیمز انڈسٹری کی ترقی صوبے کی معیشت کے لیے اہم ہے اور حکومت اس شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقہ پاکستان کی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے ہمیں اس شعبہ کے مسائل کے حل پر بھرپور توجہ دینی ہوگی گورنر ہاؤس کے دروازے کھلے ہیں وفاقی محکمہ جات سے متعلق آپ کے مسائل کے حل میں میرا بھرپور تعاون ایسوسی ایشن کے ساتھ ہوگا تقریب کے اختتام پر حاجی امین حسین بابر نے گورنر خیبر پختونخواہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دہانی کرائی کہ ایسوسی ایشن صوبے کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔