کرونا وائرس: چین میں مزید 73 افراد جان سے گئے، ہلاکتوں کی تعداد 563 ہوگئی

بیجنگ:: چین میں کرونا وائرس سے مزید 73 افراد موت کی وادی میں چلے گئے، مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 563 ہوگئی، وائرس سے متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

3 ہزار 694 مزید شہریوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وائرس سے متاثرین کی تعداد 28 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ چین سے باہر 25 دیگر ممالک میں 230 مزید کیس سامنے آگئے۔ جاپان آنے والے بحری جہاز میں آج بھی دس کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ چین میں تمام فیکٹریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ 10 فروری تک اپنے یونٹس بند رکھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں