فی تولہ سونے کی قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی

لاہور:: ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2500 اور 2141 روپے کی کمی دیکھی گئی۔

تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی، گراوٹ کے باعث صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ قیمت 90 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔

اُدھر فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 141 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 77 ہزار 590 روپے ہو گئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق ایران امریکا کشیدگی میں کمی کے اثرات عالمی مارکیٹ پر پڑ رہے ہیں، اس کے باعث بین الاقوامی سمیت ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں