سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، 760 پوائنٹس کی کمی

کراچی:: سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، آج کاروبار کے آغاز پر 760 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا، سٹاک مارکیٹ میں760پوائنٹس کی کمی سے 100 انڈیکس41 ہزار 563 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہوا۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق مشرق وسطی میں امریکہ ایران کشیدگی سرمایہ کاری میں کمی کی بڑی وجہ ہو سکتی ہے۔
دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر 51 سینٹ کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت64 ڈالر5 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔ تین دن میں امریکی خام تیل میں3 ڈالر20 سینٹ فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔ برطانوی خام تیل کی قیمت میں1 ڈالر 95 سینٹ کا اضافہ ہ وگیا جس کے بعد تیل کی قیمت 70 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ہو گیا۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھی 28 ڈالر20 سینٹ کا اضافہ ہو گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1580 ڈالر60 سینٹ ہوگئی، ملک میں سونے کی قیمت 90 ہزار 800 روپے فی تولہ ہوگئی۔ سونے کی قیمت میں1000روپے فی تولہ اضافہ متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں