آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی: مریم کی عمران پر تنقید

رہنما ن لیگ مریم نواز نے عمران خان کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ ’ کیا آپ کی یادداشت 2018 تک نہیں جاتی جب آپ نے چند افسران کے ساتھ مل کر نواز شریف کے خلاف سازش کی۔‘

مریم نواز نے کہا کہ جب آپ نے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،ان افسران کو متنازع بنایا اور ان کے مستقبل تباہ کیے اس وقت قائداعظم کا یہ فرمان یاد نہیں آیا؟
مریم نواز نے عمران خان کے بیان پر کہا کہ آپ کی سیاست آپ کے ہاتھ، آنکھیں اور کانوں کی رخصتی کے ساتھ دفن ہو گئی۔

خیال رہے کہ عمران خان نے نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کو مبارکباد دینے کیلئے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے قائداعظم کی تقریر کا اقتباس شامل کیا جس کے مطابق قائداعظم نے کہا کہ پالیسی معاملات طے کرنا سویلین کا کام ہے، یہ فوج کی ذمہ داری ہے کہ آپ وہی کام کریں جو آپ کے سپرد کیا گیا ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں