مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج ہی سنایا جائے گا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازاور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی سماعت کر رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں۔

نیب پراسیکیوٹر عثمان جی راشد چیمہ آج عدالت میں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے، ان کی جگہ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے دلائل مکمل کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں