روم (مانیٹرنگ ڈیسک)کمیو نسٹ پا رٹی آ ف چا ئنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن، مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر یانگ جے چھی نے اٹلی کے شہر روم میں امریکی صدر کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کے دوران یوکرینی صورتحال پر چین کا موقف واضح کیا۔انہوں نے کہا کہ چین یوکرین کی موجودہ کشیدہ صورتحال ہر گز نہیں دیکھنا چاہتا ہے۔ چین کا ہمیشہ یہ موقف رہا ہے کہ ہر ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جائے، اقوام متحدہ کے چارٹراور اصولوں کی پاسداری کی جائے۔ چین امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لئے پرعزم ہے، اور عالمی برادری کو یوکرین-روس مذاکرات کی حمایت کرنی چاہئے تاکہ جلد از جلد ٹھوس نتائج کے حصول سے موجودہ کشیدہ صورتحال میں کمی ممکن ہو سکے۔ یانگ جے چھی نے کہا کہ مختلف فریقوں کو مزید صبر وتحمل سے کام لینا چاہیئے۔ وسیع انسانی بحران کو روکنے کے لئے شہریوں کا تحفظ کیا جائے. چین نے یوکرین کو ہنگامی انسان دوست امداد فراہم کی ہے اور اس ضمن میں مزید اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
یانگ جے چھی نے واضح کیا کہ چین بے بنیاد الزامات اور چین کو بدنام کرنے والے ہر قول و فعل کی شدید مخالفت کرتا ہے۔
پی ایس ایل 8: سابق جنوبی افریقی کرکٹر یوہان بوتھا کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ مقرر
توشہ خانہ ریفرنس :عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کیلئے الیکشن کمیشن کی درخواست منظور
سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی حکومت کو پولیس افسران کے تبادلوں سے روک دیا
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کے اثرات، پاکستان میں پیٹرول سستا ہونے کا امکان
افغان صورتحال، دہشتگردی اور مسئلہ کشمیر سے خطے کو مسائل کا سامنا ہے: صدر پاکستان
اعظم سواتی پر سندھ میں درج مقدمات ختم، سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے: ہائیکورٹ
پاکستان آئی ایم ایف کا موجودہ پروگرام پورا کرے گا: وزیراعظم
امریکا میں پاکستان کے خلاف ایک تاثر پیدا کیا گیا جسےتوڑنا پڑے گا: بلاول
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ: پاک فوج کا حوالدار اور شہری شہید
(ن) لیگ الیکشن سے بچنے کیلئے طویل عبوری حکومت چاہتی ہے: فواد