imran khan

تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی جانے والی تحریک عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوا تھا جس میں تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر مشاورت کی گئی تھی۔جلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے حکومت کے اتحادیوں کے ساتھ رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔س اجلاس میں وزیراعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری تمام تیاریاں مکمل ہیں جس کی مدد سے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنائیں گے۔زیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام ہمارے ساتھ ہے، ڈی چوک پر بڑا جلسہ کرینگے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس 23مارچ کے فوری بعد بلانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اجلاس کے پہلے دن مرحوم ممبر قومی اسمبلی کی فاتح کے بعد اجلاس اگلے دن تک ملتوی ہوگا اور دو تین روز تحریک عدم اعتماد پر بحث ہوگی ۔ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ 29سے 31 مارچ کسی بھی دن ہوگی ۔خیال رہے کہ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے وفاقی دارالحکومت میں بھرپور طاقت کا مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کو حکومت کی طاقت دکھانے کیلیے کھلاڑیوں کو اسلام آباد میں دس لاکھ لوگوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاکس دیدیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے تمام اقدامات کو ملک کی معاشی ترقی روکنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں