اپنے ارکان کو ساتھ رکھنے کی کوشش کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامناہے،مریم نواز

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے ارکان کو ساتھ رکھنے کی سرتوڑ کوشش کے باوجود حکومت کو ناکامی کا سامناہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مریم نواز نے ٹویٹ میں لکھا کہ ایسی حکومت کا کیا فائدہ جس میں اپنے ہی اراکین کو نااہلی اور گھیراؤ کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ زبردستی ساتھ رکھنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہو اور جہاں اتحادیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے بعد بھی آپ پسپا ہو رہےہوں؟ یہ حکومت نہیں ذلت ہے، شرمندگی ہے!مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ے طائرِ لاہوتی! اس رزق سے موت اچھی، جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی‘‘!انہوں وزیراعظم عمران کان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ عزت والے انسان کے لیے ہے، آپ کے لیے نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں