حرا مانی نے اپنے مداحوں کو دیوانے مستانے قرار دیدیا

کراچی (شوبزڈیسک) معروف اداکارہ حرا مانی نے اپنے مداحوں کو دیوانے مستانے قرار دیدیا۔ حرا مانی جو آج کل اداکارہ کے ساتھ ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنے جوہر دکھا رہی ہیں کا نیا گانا ” میرے دیوانوںمیرے مستانوں” مداحوں کو خوب پسند آرہا ہے۔ حرا مانی نے انسٹاگرام پر اپنے اس گانے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ گانا گاتی اور رقص کرتی دکھائی دے رہی ہیں ویڈیو کے کیپشن میں انھوں نے مداحوں کیلئے لکھا میرے دیوانوں مستانوں ۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر اس ویڈیو سانگ کو خوب ویوز حاصل ہو چکے ہیں اور اسے پسند بھی کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں