شادی کا تو پتہ نہیں پر پیار کرنا بری بات نہیں’ صبا قمر

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ صبا قمر نے محبت اور شادی کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شادی کا تو پتہ نہیں پر پیار کرنا بری بات نہیں ہے۔ ایک انٹرویو میں صبا قمر سے جب سوال کیا گیا کہ ان کی سوشل میڈیا پوسٹس سے ایسا لگتا ہے کہ وہ محبت میں گرفتار ہیں یا شادی کرنے والی ہیں۔ جس کے جواب میں صبا قمر کا کہنا تھا کہ پیار میں ہونا تو خوبصورت ہے، شادی کا تو پتہ نہیں مگر محبت کرنا کوئی بری بات نہیں ہے، پیار کیا جا سکتا ہے۔ 2021 میں عظیم خان سے شادی کے فیصلے اور اِس کے بعد رشتہ ختم کر دینے کے ذکر پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ کوئی بات نہیں، اللہ اور دے گا، صحیح وقت پر صحیح انسان زیادہ معنی رکھتا ہے، صحیح وقت پر آنے والے صحیح انسان سے متعلق وہ بات کرنا پسند کریں گی۔ صبا قمر کا بتانا تھا کہ اس سال ان کے 6 نئے پروجیکٹس آنے والے ہیں۔صبا قمر نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں سے کہنا چاہتی ہیں کہ آپ سب پوچھ رہے تھے کہ میں کہاں ہوں ؟ تو بس اب میں اسکرین پر آنے والی ہوں اور اس سال میں ہی میں آپ کو نظر آئوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں