شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا’ پریتی زنٹا

ممبئی (مانیٹرن ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کہا ہے کہ انہوں نے آسٹریلوی لیجنڈری کرکٹر شین وارن سے کرکٹ کے بارے میں بہت کچھ سیکھا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پریتی زنٹا نے شین وارن کے ہمراہ لی گئی اپنی پرانی تصویر شیئر کی۔ پریتی زنٹا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ یہ سن کر بہت دکھ ہوا کہ شین وارن نہیں رہے، وہ گرانڈ میں ایک جادوگر تھے جبکہ گرانڈ سے باہر ان کی کرشماتی اور چمکدار شخصیت تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ میں جب بھی آئی پی ایل کے دوران ان سے ملی تو بہت ہنسی، وہ پوری دنیا میں بہت سے لوگوں کے لیے ایک متاثر کن شخصیت تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے اہل خانہ سے میری دلی تعزیت ہے، میرے دوست آپ کو یاد کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں