اریبہ شہود شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ اریبہ شہود بھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ سینئر اداکار شہود علوی کی بیٹی اور پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے پری زاد میں جھرنا کا کردار ادا کرنے والی اریبہ شہود شادی کے بندھن میں بندھ گئی۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر اریبہ شہود کی شوہر کے ہمراہ شادی کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں۔ خوبرو اداکارہ اریبہ شہود نے سرخ رنگ کا عروسی لباس پہنا ہے جبکہ ان کے شوہر سفید رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ان تصاویر پر اریبہ مشہود کے مداح ان کی بیحد تعریف کر رہے ہیں اور نیک تمنائوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں