Resham

کیرئیر کے آغاز میں مسعود اختر کیساتھ کام کرنا میری خوش بختی تھی’ ریشم

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ ریشم نے سینئر اداکار مسعود اختر کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر کے آغاز میں مسعود اختر کے ساتھ کام کرنا میری خوش بختی تھی ۔ریشم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سینئر اداکار مسعود اختر کے ساتھ اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ مسعود اختر صاحب بھی چلے گئے، ایک انتہائی شفیق انسان جن کے ساتھ میرا بہت سارا وقت گزرا۔انہوں نے کہا کہ جب میں نئی نئی ٹی وی پر آئی تھی اور چھوٹے چھوٹے کردار ادا کیا کرتی تھی تو مسعود اختر کے ساتھ کام کرنے کا بھی اتفاق ہوا اور یہ اتفاق دراصل میری خوش بختی تھا۔ریشم نے یہ بھی کہا کہ لوگ چلے جاتے ہیں مگر ان کی اچھی باتیں ہمیشہ زندہ رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالی ان کے درجات بلند سے بلند تر فرمائے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سینئر اداکار مسعود اختر طویل علالت کے بعد 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں