افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں، چین

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ چین اور افغانستان کے درمیان درینہ تعلقات ہیں ، افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتے ہیں ۔ چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دوحہ میں افغان عبوری حکومت کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی۔وانگ ای نے کہا کہ افغانستان چین کا پڑوسی ملک ہے اور دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ چین ،افغانستان کے اپنے قومی حالات کے مطابق منتخب کردہ ترقیاتی راستوں اور گورننس کے ماڈلز نیز افغانستان کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت کا احترام کرتا ہے۔چین کو امید ہے کہ طالبان تمام نسلی گروہوں اور جماعتوں کو متحد کر کیاستحکام حاصل کر سکتے ہیں، ترقی کو بحال کر سکتے ہیں اور افغانستان کے مستقبل اور تقدیر کو صحیح معنوں میں افغان لوگوں کے ہاتھ میں دے سکتے ہیں۔امیر خان متقی نے کہا کہ 45 سال کی جنگ کے بعد افغانستان امن کا خواش مند ہے اور تمام ممالک کے ساتھ مساوی و دوستانہ تعاون کے لیے تیار ہے۔ افغانستان اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات افغانستان کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔افغانستان ، چین کے ساتھ بات چیت اور ہمہ گیر تعاون کو فروغ دینے کی امید کرتا ہے اور چین کی حمایت اور مدد کے لیے اس کا شکرگزار ہے ۔ ان کاکہنا تھا کہ افغانستان آزاد ترقی کے حصول کے لیے کوشاں رہتے ہوئے لوگوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے چین کی مدد کا استعمال کرے گا نیز اپنی سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کام کرتے ہوئے علاقائی امن و سلامتی کو فروغ دے گا۔ امیر خان متقی نے واضح الفاط میں کہا کہ طالبان کسی فرد یا طاقت کو افغان سرزمین سے فائدہ اٹھا کر چین کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔دونوں فریقوں نے تبادلے کے اگلے مرحلے کے لیے ایک ورکنگ لائزن میکانزم قائم کرنے پر اتفاق کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں